سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں پنجاب سے ڈیوٹی کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فراہم کی گئی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور حکام کو آرام دہ رہائش، صفائی ستھرائی اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
ایس ایس پی آپریشنز کا اسلام آباد میں ڈیوٹی پر موجود پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے رہائش کی سہولیات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت میں پنجاب سے ڈیوٹی کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فراہم کی گئی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور حکام کو آرام دہ رہائش، صفائی ستھرائی اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آئی سی ٹی پولیس کے ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ایس ایس پی نے رہائشی انتظامات کا معائنہ کیا اور وفاقی دارالحکومت میں ڈیوٹی کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات وغیرہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو رہائش کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور اہلکاروں کو تمام ضروری سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی اسلام آباد نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد آنے والے پولیس اہلکاروں کو صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ پوری توجہ، لگن اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے سکیں۔








