لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی

لاہور۔8اگست (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ کا مرکز منڈی بہاؤالدین سے18 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا ۔ زلزلہ کی گہرائی12 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔