آئیسکو ، عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 09 اگست کوجہلم سرکل، صبح 6 بجے سے 10 بجے تک، عباس پورہ،ایف سیون کچہری ، کچہری سوہاوہ فیڈرز، جی ایس او سرکل، صبح6 بجے سے09:30بجے تک ، نیو جی نائن ون، نیو ایف نائن پارک،نیو جی نائن ،نیو جی نائن ٹو، نیو جی نائن تھری، نیو کچہری،نیو جی ٹین تھری،نیو عزیز،جی ٹین فور، ایف ایٹ ون، نیو جی نائن ون اینڈ ٹو،نیو جی نائن فور، نیو جی ایٹ ٹو،جی ٹین مرکز،ایف ایٹ مرکز،کے آر ایل ہسپتال،سی ٹو،سکھ چین،سینٹورس ہوٹل، میزان بینک، پاک لینڈ، پمز ہسپتال،آرٹی او۔ صبح6:30تاشام5بجے تک132کے وی ٹرانسمیشن لائن ایم ای ایس،سیٹلائیٹ سی کے ٹی،132کے وی ٹی لائن ایم ای ایس کے ٹی کے، سی کے ٹی۔ صبح6بجے تا دن2بجے تک ملت آباد، چیئرانگ کراس، عسکری الیون فیڈرز۔ صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک،132کے وی جی ایس ایس روات ٹو پاور ٹرانسفارمر ٹی ون، صبح 9بجے سے شام 4بجے تک،132کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا،132کے وی سنگجانی برہان، صبح 8بجے سے شام6 بجے تک، 132-KV کہوٹہ سٹی- پلندری ، نیو واہ باہتر موڑ گرڈ اسٹیشن اور گردونواح کے علاقے بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔