مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر ملک بھر میں جوش و خروش، وفاقی و صوبائی شہروں میں جشن کا سماں

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدہ،امن،سلامتی اور استقامت کے نئے عزم کا آغاز قرار دیا جارہا ہے

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدہ،امن،سلامتی اور استقامت کے نئے عزم کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان میں جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا۔وفاقی دارلحکومت اور صوبائی شہروں کو شاندارانداز میں سجایا گیا ہے۔ہر سمت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کی تصاویر، پرچم بینرز اور ڈیجیٹل اسکرینز پر نمایاں ہیں۔ملک بھر کی ڈیجیٹل اسکرینز پر ’’امن، سلامتی اور استقامت‘‘ کا خوبصورت اور پُرامن ٹیگ لائن نظر آرہا ہے۔مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کا تاریخی سنگِ میل طے پانے سے ملک بھر میں جوش و خروش اور جشن آزادی کی رونق مزید بڑھ گئی ہے۔