یومِ آزادی، عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن

79واں یومِ آزادی:عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن ہے۔

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):79واں یومِ آزادی:عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن ہے۔

یومِ آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اورآزادی کےعظیم سفر کو یاد کرنے کا دن ہے۔یومِ آزادی پر پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام اور تجدیدِ عہد پیش کر رہی ہے۔پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں نےاپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاگرچہ ہمارے شعبے اورپیشے مختلف ہیں لیکن ہمارا مقصد ایک ہے، وطنِ عزیز کی ترقی اور خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یومِ آزادی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنی محنت، علم اور دیانت داری سب پاکستان کے نام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن سے محبت صرف جذبات کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، خلوص اور لگن سے نبھانے کا نام ہے۔ شہریوں نے کہا کہ قربانیوں کی یہ میراث سنبھالے، نوجوان نسل پاکستان کو مزید مضبوط اور روشن بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔