آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔9اگست (اے پی پی):آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔
سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے طلبہ کےساتھ خصوصی نشست کی۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھرکے21سٹیشنز پر 6150سے زائد طلبا و طالبات شریک ہیں۔سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی، معیشت اور نوجوانوں کے کردار پر اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میں مشترکہ عنصر نوجوان نسل کا مثبت کردار، بلند حوصلہ اور مؤثر شمولیت ہے ،جامع قومی سلامتی کا حقیقی تصور ہر شہری کا تحفظ، عزت،سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے ۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں کی سوچ، قابلیت، محنت اور بلند عزم سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام2026طلبہ کی فکری وعلمی تربیت اور مواقع کی فراہمی کےلئے بہترین اقدام ہے۔








