خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کا 4 ہفتوں پرمحیط خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی آپریشنل ٹریننگ اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کا 4 ہفتوں پرمحیط خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام جلوزئی کیمپ نوشہرہ میں پاک فوج کی جانب سے کیا گیا۔ کورکمانڈر پشاورنے فیڈرل کانسٹیبلری کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔آپریشنل ٹریننگ پروگرام میں 9 پلاٹونز پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کے 187 جوانوں نے تربیت مکمل کی ہے۔کورکمانڈر پشاور نے جوانوں کے بلند حوصلے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تربیت اور آپریشنل تیاری بنیادی اہمیت رکھتی ہے،تربیت یافتہ جوان ہی قومی سلامتی، داخلی امن اورانسدادِ دہشت گردی میں مؤثر کردارادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کاربڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔ کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوان اپنی بہادری، نظم و ضبط اورفرض شناسی سے ملکی امن واستحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔








