وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اتوار کے روز رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے بہنوئی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے خالو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا
وفاقی وزیرِ ریلوے کا ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
لاہور۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اتوار کے روز رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے بہنوئی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے خالو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے ملاقات کی، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








