سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےکویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے

ریاض ۔10اگست (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےکویت کے ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔