امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ اسٹاف سیکریٹری ول شارف یکم ستمبر سےاسسٹنٹ ٹو دی پریزیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
امریکی صدر نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریزیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔10اگست (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ اسٹاف سیکریٹری ول شارف یکم ستمبر سےاسسٹنٹ ٹو دی پریزیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ول شارف نے وائٹ ہاؤس اسٹاف سیکریٹری کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دی ہیں اور وہ نیشنل کیپیٹل پلاننگ کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شارف نے 40 کروڑ ڈالر کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے کی منظوری کے عمل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے حال ہی میں اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا ہے، جبکہ یہ معاملہ جلد امریکی سپریم کورٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ شارف اس سے قبل وفاقی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نجی شعبے میں وکیل کے طور پر کام کیا اور دو وفاقی اپیل عدالتوں کے ججوں کے لیے بطور کلرک بھی خدمات انجام دیں۔








