ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہانگ کانگ میں گزشتہ روز درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 1884 کے بعد سے یعنی 42 سال میں شہر میں ریکارڈ کیا جانے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

ہانگ کانگ۔10اگست (اے پی پی):ہانگ کانگ میں گزشتہ روز درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 1884 کے بعد سے یعنی 42 سال میں شہر میں ریکارڈ کیا جانے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ہانگ کانگ کی موسمیاتی رصدگاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان ڈولفن کے باعث گرم ہوائیں شہر کی جانب آنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔رصدگاہ نے بتایا کہ اتوار کو ریکارڈ کیا گیا 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت 1884 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔