پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی، 300 کلو ناقص گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی، 300 کلو ناقص گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوٹ مومن میں خفیہ اطلاع پرایک گھر پر کارروائی کی جہاں غیر قانونی طور پر جانور ذبح کیے جا رہے تھے۔

سرگودھا۔ 10 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی، 300 کلو ناقص گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوٹ مومن میں خفیہ اطلاع پرایک گھر پر کارروائی کی جہاں غیر قانونی طور پر جانور ذبح کیے جا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران موقع سے برآمد ہونے والا 300 کلو ناقص اور غیر معیاری گوشت ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔