واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل …
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 72 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 53 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک، گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 71 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 100 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 46 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 52 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک رہا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1206.90 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.683 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







