آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو شعبہ تعلیم میں نمایاں اصلاحات کے اعتراف میں ’’ایجوکیشن ریفارمز چیمپئن 2026‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو شعبہ تعلیم میں نمایاں اصلاحات، جدت اور مؤثر قیادت کے اعتراف میں ’’ایجوکیشن ریفارمز چیمپئن 2026‘‘ کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو شعبہ تعلیم میں نمایاں اصلاحات، جدت اور مؤثر قیادت کے اعتراف میں ’’ایجوکیشن ریفارمز چیمپئن 2026‘‘ کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز سی ایکس او گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ٹرانسفارم ایوارڈ۔ ایلیویٹ 2026‘‘ کی تقریب میں دیا گیا جو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر غلام علی ملاح کو یہ اعزاز تعلیمی اصلاحات، ڈیجیٹل تبدیلی، ادارہ جاتی جدیدکاری اور عوامی سہولت کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ان کی قیادت میں انتظامی اور عوامی خدمات کو مزید آسان، قابل رسائی، شفاف اور مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف طریقہ کار کو سہل بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ایوارڈ کے ذریعے شعبہ تعلیم میں اصلاحات اور جدید طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے ڈاکٹر غلام علی ملاح کی خدمات اور قائدانہ کردار کو سراہا گیا۔

مزید خبریں