وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کیلئے 16 نومبر 2027 تک موثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قراردے دیا

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے 16 نومبر 2027تک موثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قراردے دیا ہے ۔ بروقت پاسپورٹ کی تجدید نہ کرانے والے افراد حج درخواست سے محروم ہو سکتے ہیں ۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے 16 نومبر 2027تک موثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قراردے دیا ہے ۔ بروقت پاسپورٹ کی تجدید نہ کرانے والے افراد حج درخواست سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 17 اگست سے سرکاری و نجی حج درخواستوں کی وصولی کے لئے موثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔ وزارت مذہبی امور پہلے ہی حج 2027 کے خواہشمند افراد سے درخواست کر چکی ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027سے پہلے ختم ہونے پر فوری تجدید کرائیں ۔

عازمین حج کے پاسپورٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تجدید کی جا رہی ہے۔وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ دفاتر کو عازمین حج کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام کی جانب سے اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو حج درخواست گزاروں کو فوری سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی بروقت تجدید نہ کرانے والے حج 2027 کی درخواست سے محروم ہو سکتے ہیں۔حج 2027 کی رجسٹریشن سے قبل پاسپورٹ کی میعاد ضرور چیک کریں۔

مزید خبریں