معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ارفع نے انڈر13 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ارفع نے انڈر13 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ لیڈیز سنگلز کے مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں انڈر13 کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ارفع نے 97 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ انابیہ 64 پوائنٹس کے ساتھ اور عروہ 48 پوائنٹس کے ساتھ …

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ارفع نے انڈر13 کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ لیڈیز سنگلز کے مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں انڈر13 کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ارفع نے 97 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ انابیہ 64 پوائنٹس کے ساتھ اور عروہ 48 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں

جبکہ چیمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز کے مقابلے جاری ہیں۔ لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں میشا، روزینہ، اریشہ، علینہ اور ماہا نے اگلے رائونڈ کے لئےکوالیفائی کر لیا ہے۔ چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

مزید خبریں