گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1278 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق، 1443زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1278 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق جبکہ 1443زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1278 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 666 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔11اگست (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1278 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق جبکہ 1443زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1278 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 666 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 777معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 823 ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور، 480 مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 156ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی درالحکومت 185متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 104حادثات میں دوسر ے ،فیصل آباد81 حادثات میں سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1454متاثرین میں 1156مرد اور298 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 302 افراد شامل ہیں۔

مزید خبریں