وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بہادری کو سراہا۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بہادری کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پے در پے کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ملک میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکجان ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں