عوام کو محفوظ، معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت مند اور توانا نسل کی تشکیل کے لیے فوڈ سکیورٹی اور فوڈ سیفٹی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شہزاد امین سے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے …

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت مند اور توانا نسل کی تشکیل کے لیے فوڈ سکیورٹی اور فوڈ سیفٹی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شہزاد امین سے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں صوبے میں فوڈ سکیورٹی، معیاری دودھ کی فراہمی اور عوام کو محفوظ خوراک کی دستیابی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے معیار اور حفظان صحت کے اصولوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ اگر ہم اپنی نئی نسل کو صحت مند اور مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو محفوظ خوراک کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیف مِلک سٹی کے قیام اور خالص دودھ کی فراہمی جیسے اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معیاری دودھ کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں، ڈیری انڈسٹری اور ماہرین کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔ملاقات میں اکتوبر میں ورلڈ فوڈ ڈے گورنر ہائوس میں منانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں