خیبر پختونخوا فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف پشاور، نوشہرہ اور سوات میں کارروائیاں

وزیر اعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ، غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں

پشاور۔ 12 اگست (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ، غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور، نوشہرہ اور سوات میں مختلف فوڈ یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئے خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور ڈویژن کی نگرانی میں چارسدہ روڈ پر مصالحہ جات تیار کرنے والی ایک یونٹ پر کارروائی کے دوران تقریباً 1,200 کلوگرام چوکر برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ مصالحہ جات یونٹ کو سیل کردیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔ ترجمان کےمطابق سوات میں ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے پاپس اور نمکو تیار کرنے والے کارخانوں کا معائنہ کیا گیا۔

اس دوران پروڈکشن، اسٹوریج اور پیکجنگ یونٹس میں فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔سوات میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونوں کی موقع پر جانچ بھی کی گئی۔ سکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 1,000 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیا گیا۔ نوشہرہ میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف علاقوں میں انسپکشنز کیں۔ کارروائی کے دوران 80 کلوگرام مضر صحت چکن پارٹس اور 1,200 لیٹر غیر معیاری مشروبات تلف کیے گئے جبکہ 115 کارٹن مشروبات قبضے میں لے کر متعلقہ افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔ خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں