صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا118 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت کے مختلف منصوبوں اور عوام کو مفت علاج کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 118 ویں اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔12اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا118 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت کے مختلف منصوبوں اور عوام کو مفت علاج کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلا س میں بتا یا گیا کہ ام پینلڈ ہسپتالوں سے اب تک صحت کے تمام خصوصی پروگراموں کے تحت مریضوں کو ساڑھے18 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اجلا س میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان، ممبر بورڈ ڈاکٹر شجاعت علی اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس زبیدہ مبشر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔بورڈ ممبر پروین آغا، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز،ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب و ممبر بورڈ ڈاکٹر زاہد پرویز اور سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلا میں بورڈ کے 115، 116 اور 117 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ بورڈ ممبران نے پیری ٹونیئل ڈائیلسز کو وزیر اعلی ڈائیلسز پروگرام میں شامل کرنے کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
بورڈ نے پروکیورمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے بعد فریم ورک کنٹریکٹ کے تحت ایونٹ مینجمنٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔بورڈ کی سالانہ پروکیورمنٹ پلان 27-2026 کی بھی منظوری دی۔بورڈ نے مالی سال27-2026 کے بجٹ کی منظوری بھی دی۔بورڈ نے آڈٹ کمیٹی کی سفارشات پر مالی سال 27-2026 کیلئے دوسرے اور تیسرے کوارٹر کیلئے اکاونٹس کی منظوری دے دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے مریضوں کو سالانہ3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت کینسر کے مریضوں کو سالانہ13 ارب روپے کی لاگت سے تشخیص،کیموتھراپی،ریڈیوتھراپی،سرجیکل اور میڈیکل تھراپی کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے تحت فالج کے مریضوں کو سالانہ3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں الحمداللہ14,415 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں کی لاگت سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔
چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 617، آزاد کشمیر سے 374، اسلام آباد سے 138، بلوچستان سے 45، گلگت بلتستان سے 54 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے35 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجریز کی جا چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک2,409 ٹرانسپلانٹس کئے جا چکے ہیں جن میں1,157 رینل ٹرانسپلانٹس، 778 کوکلیئر ٹرانسپلانٹس،373 لیور،51 بون میرو جبکہ50 کو رنئیل ٹرانسپلانٹس شامل ہیں۔چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت اب تک21 لاکھ61 ہزار سے زائد مریضوں کے بالکل مفت ڈائیلسز کر چکے ہیں۔چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت ڈائیلسز کیلئے اب تک ہسپتالوں میں46,834 سے زائد مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتا یا کہ چیف منسٹرز اسپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت اب تکPAEC و دیگر ام پینلڈ ہسپتالوں میں 38,095 سے زائد کینسر مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔چیف منسٹرز اسپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت اب تک 103,465 سے زائد کینسر کے مریضوں کو کروڑوں روپوں کے بالکل مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت اب تک 8,791 سے زائد مریضوں کو پروگرام میں شامل کیا جا چکا ہے۔
چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت اب تک 1,491 سے زائد مریضوں کے دل کی مفت سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کہا کہ ام پینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ام پینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کو در پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔








