کاغان،ناران میں جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں،رافٹنگ ریس اور آتش بازی ہوگی

جشن یوم آزادی کے سلسلے میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے زیر اہتمام سیاحتی مقام ناران میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

کاغان۔ 12 اگست (اے پی پی):جشن یوم آزادی کے سلسلے میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے زیر اہتمام سیاحتی مقام ناران میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب الدین شاہ کی ہدایت اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے رحمت علی کی نگرانی میں وادی کاغان کے مختلف مقامات پر قومی پرچم،بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کر دئیے گئے ہیں،13 اگست کی شب کے ڈی اے آفس ناران کے احاطے میں آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا جبکہ 14 اگست کی صبح پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

کے ڈی اے کیمپنگ گراؤنڈ میں جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا جبکہ کے ڈی اے ہیڈکوارٹرز اور فیلڈ دفاتر کو چراغاں کیا جائے گا۔جشن آزادی کی تقریبات کا اہم ترین مظاہرہ دریائے کنہار میں رافٹنگ ریس ہوگی جس میں مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تعطیلات کے دوران ناران میں ہزاروں سیاحوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

 

مزید خبریں