سپیکر پنجاب اسمبلی کا بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی کے نوجوان صاحبزادے ثنا اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور۔13اگست (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی کے نوجوان صاحبزادے ثنا اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی بیان میں ملک محمد احمد خان نے کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کی جدائی ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔