نئی پروازوں،آسان روابط اور نئے تجربات کے ذریعے سعودی اور پاکستان کے مضبوط تعلقات میں نیا باب

سعودی پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سیاحوں کو متنوع مقامات، ثقافت، تہذیب،بہترین تجربات سے لطف اندوز ہونے کیلئے مواقع فراہم کررہا ہے۔ العلا اور الدرعیہ کے ثقافتی مناظر سے ریاض اور جدہ کی گہماگہمی، بحیرہ احمر کے دلکش ساحل اور قدیہ جیسے جدید منصوبے سعودی پاکستانی سیاحوں کو شاندار تجربات فراہم کرتا ہے ۔

کراچی۔13اگست (اے پی پی):سعودی پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سیاحوں کو متنوع مقامات، ثقافت، تہذیب،بہترین تجربات سے لطف اندوز ہونے کیلئے مواقع فراہم کررہا ہے۔ العلا اور الدرعیہ کے ثقافتی مناظر سے ریاض اور جدہ کی گہماگہمی، بحیرہ احمر کے دلکش ساحل اور قدیہ جیسے جدید منصوبے سعودی پاکستانی سیاحوں کو شاندار تجربات فراہم کرتا ہے ۔

پاکستان ایشیا پیسفک خطے میں سعودی کیلئے اہم ترجیحی مارکیٹ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے سفری روابط اور سعودی میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی واضح عکاس ہے۔سعودی میں سیاحت کے وژن اور نئے منصوبوں کے باعث سیاحوں کے لیے پرکشش مواقع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دارالحکومت ریاض کے قریب قدیہ تفریح، کھیل اور ثقافت کے ایک اہم ترین مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے جہاں خاندانوں، نوجوانوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے عالمی سطح کی سرگرمیاں دستیاب ہوں گی۔دوسری جانب سعودی کے مغربی ساحل پر واقع بحیر احمر پروجیکٹ اپنی قدرتی خوبصورتی، جدید ترین تعمیرات اور اعلی معیار کی سہولیات کے ساتھ سیاحوں کو ایک منفرد، پرتعیش اور ناقابلِ فراموش تجربہ فراہم کر رہا ہے۔

پاکستانی سیاحوں کو اب اپنے ہی ملک میں سعودی کی ثقافت، روایات اور سیاحتی مقامات کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی 13 اگست کو لاہور میں سعودی ان لاکڈ (Saudi Unlocked) روڈ شو کا انعقاد کرے گی۔ ان تقریبات میں سیاحوں، میڈیا اور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کو سعودی کے منفرد کھانوں، ثقافتی ورثے، تاریخ اور خوبصورت سیاحتی مقامات سے روشناس کرایا جائے گا۔ان تجربات کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاح سعودی کے سفر کیلئے آسان اور باسہولت منصوبہ بندی کرسکیں گے۔ریاض ایئر (Riyadh Air)رواں ماں پاکستان میں اپنا آپریشنز شروع کرنے جارہی ہے۔

ریاض ایئر (Riyadh Air)کی اسلام آباد سے ریاض براہ راست پرواز کا آغاز 14 اگست 2026 سے ہوگا جبکہ لاہور سے ریاض کی پرواز 18 اگست2026سے اڑان بھرے گی۔ستمبر میں پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے سفر کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ فلائی اے ڈیل (flyadeal) 6 ستمبر 2026 سے کراچی اور مدینہ منورہ کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔

اس نئی فضائی سہولت سے مسافروں کے لیے سعودی کا سفر مزید آسان، تیز اور سہل ہو جائے گا۔سعودی کے سیاحتی مقامات، منفرد تجربات اور لاجواب مہمان نوازی پاکستانی سیاحوں کو روایتی سفر سے آگے بڑھ کر نئے افق تلاش کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔ تاریخ و ثقافت کا سحر ہو، جدید شہروں کی رونق یا بحیر احمر کے دلکش ساحل سعودی اب ہر سیاح کے لیے سحر انگیز اور ناقابلِ فراموش تجربات کا مرکز بن چکا ہے۔