اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور معرکۂ حق کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگارِ فتح کا افتتاح جمعرات کی شب ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، جس میں ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمانانِ خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف …
شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور معرکۂ حق کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگارِ فتح کا افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور معرکۂ حق کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگارِ فتح کا افتتاح جمعرات کی شب ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، جس میں ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمانانِ خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کا آغاز ملٹری بینڈ کی جانب سے قومی ترانے کی دھن بجانے سے ہوایادگارِ فتح ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والے مختصر فوجی تنازع میں پاکستان کی فتح کی یاد منانے کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ’’داستانِ عشقِ وطن: معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی پیش کیا گیا، جس میں پروجیکشن میپنگ کے ذریعے یادگار پر براہِ راست مناظر پیش کیے گئے۔تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں یادگارِ فتح کی تعمیر میں شامل غیر معمولی ٹیم اور یادگار کی تعمیر کے آغاز سے تکمیل تک کے آٹھ ماہ کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔
دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ یادگار میں پانچ محرابیں تعمیر کی گئی ہیں جو اسلام کے پانچ ارکان کی علامت ہیں، جبکہ یہ محرابیں پاکستان کے پانچ ستونوں کی بھی نمائندگی کرتی ہیں، جن میں حکومت، عسکری قوت، میڈیا، عوام اور قومی نظریہ شامل ہیں۔یادگار کا ڈیزائن پاکستان کی مسلح افواج کی تینوں سروسز یعنی بری فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ سائبر دفاع اور خلائی جنگ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا اور رات کے آسمان پر فلیئرز چھوڑے۔ تقریب کا اختتام صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جس کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا۔







