یمن ایک وسیع تر جنگ میں دھنسنے کے خطرے سے دوچار ہے، اقوام متحدہ

یمن کے لیے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی مندوب ہانس گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ یمن کو بڑے پیمانے پر تنازع کی حد میں واپس جانے کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ یہ تنازع پورے خطے میں پھیل سکتا ہے

اقوام متحدہ ۔14اگست (اے پی پی):یمن کے لیے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی مندوب ہانس گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ یمن کو بڑے پیمانے پر تنازع کی حد میں واپس جانے کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ یہ تنازع پورے خطے میں پھیل سکتا ہے۔یمن کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران گرنڈبرگ نے کشیدگی میں کمی اور حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام یمنی فریقوں کو کشیدگی روکنی ہوگی۔انہوں نے سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ یمنی فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے دباؤ ڈالے ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو اپنانا ہوگا اور جنگ کی تجدید ترقی اور خدمات کو معطل کر دے گی۔ گرنڈبرگ نے وضاحت کی کہ سیاسی راستے یا بحران کے پرامن حل تک پہنچنے کی کوششوں میں ابھی تک کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔