وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قوم کو پاکستان کے 80 ویں یومِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن، پاکستان، نصیب ہوا
آزادی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور عزم کا ثمر ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قوم کو پاکستان کے 80 ویں یومِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن، پاکستان، نصیب ہوا۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور عزم کا ثمر ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، ترقی یافتہ اور باوقار ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملکی ترقی اور استحکام کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں اس یومِ آزادی پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں اور اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔پاکستان زندہ باد!۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر ظارق فضل چوہدری نے اپنی پوسٹ میں سبز ہلالی قومی پرچم بھی شیئر کیا۔







