نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے جمعہ کودفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے جمعہ کودفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے پاکستان اور امریکاکے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 جون کے اسلام آباد مفاہمت نامے پر من وعن اور اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران پاکستان اپنے قومی مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے گا۔ امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور نائب وزیراعظم کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔





