لاہور،ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق

لاہور کے ملحقہ علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

لاہور۔15اگست (اے پی پی):لاہور کے ملحقہ علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حادثے میں دو راہگیر اور کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مزمل،18 سالہ نعمان،20 سالہ عبدالرحمن،17 سالہ فرقان اور19 سالہ جنید شامل ہیں، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تمام متاثرین کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

مزید خبریں