بچوں کی ہیلتھ سکریننگ پر ابتدائی عمر سے کام کی ترجیحی ضرورت ہے۔ رانا سکندر حیات

"صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کی بہتر نگرانی اور بروقت مسائل کی نشاندہی کے لیے ابتدائی عمر سے ہیلتھ اسکریننگ پر کام کرنا ترجیحی ضرورت ہے۔”

لاہور۔15اگست (اے پی پی):وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انکلوسو ایجوکیشن کا موضوع موجودہ دور میں نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے جس کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر قابو پانے کیلئے ارلی آئیڈینٹیٹی مہم چلانے کی ضرورت ہے، وزیر اعلی کا ہمت کارڈ سپیشل افراد کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ترقی کے زینے پر گامزن کرنے کا نام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں منعقدہ سیمینار اور پینل ڈسکشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور فار آل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے گفتگو کرتے انہوں نے دیہی علاقوں میں انکلوسو ایجوکیشن کے حوالے سے بات کرنے اور آگاہی پیدا کرنے اور بحیثیت معاشرہ سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ باصلاحیت بچے ہیں، ان پر صرف فخر کرتے ہوئے ان کا ہر ممکن ساتھ دینا چاہیے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سپیشل بچوں سمیت ہر بچے کی ہیلتھ سکریننگ پر بھی بروقت کام کرنا چاہیے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت ہر ادارے کو انکلوسو سنٹرز بنانا چاہئیں ، اس حوالے سے محکمہ تعلیم مختلف تجاویز پر کام کر رہا ہے۔ وزیر تعلیم نے انکلوسو ایجوکیشن کیلئے خصوصی پالیسیاں یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انکلوسو سوسائٹی بنانا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ لاہور فار آل میں مختلف صلاحیتوں کے حامل خصوصی افراد نے اپنی اپنی زندگی کے نشیب و فراز سے آگاہ کیا اور قانون سازی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دو روزہ لاہور فار آل کے دوسرے روز انکلوسو کھیلوں کی مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔