"وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جس کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔”
وزیراعظم شہباز شریف کا شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس میں 10 دہشتگردہلاک ہوئے ۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ہماری سکیورٹی فورسز کی مہارت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔








