"وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس کے خلاف بلاجواز پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔”
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا پی ٹی آئی کو مذاکرات میں شامل ہونے کا مشورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے حکومت اقتدار میں آئی ہے اس کے خلاف بلاجواز پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات پھیلانے کے بجائے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس طرح کا طرزِ عمل موجودہ سیاسی ماحول کے لیے موزوں نہیں، قومی معاملات پر سنجیدگی سے بات چیت ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نظام کو غیر مستحکم کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہے اور کسی کو بھی اپنی قانونی سرگرمیاں انجام دینے پر کوئی پابندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بے چینی، نفرت اور تقسیم پیدا کرنا غلط اور ناقابل قبول ہے۔








