امریکی جزائر ہوائی میں کیٹیگری ون کے سمندری طوفان ’’لالا‘‘ کے زیر اثر شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔بی بی سی کے مطابق جزائر ہوائی کو 1992 کے بعد پہلی بار اس قسم کے طوفان کا سامنا ہے ۔ یہ سمندری طوفان جزائر ہوائی کی ساحلی پٹی کے قریب موجود ہے۔
امریکی جزائر ہوائی میں کیٹیگری ون کے سمندری طوفان ’’لالا‘‘ کے زیر اثر شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ

مزید خبریں
ہونو لولو۔16اگست (اے پی پی):امریکی جزائر ہوائی میں کیٹیگری ون کے سمندری طوفان ’’لالا‘‘ کے زیر اثر شدید بارشوں ، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔بی بی سی کے مطابق جزائر ہوائی کو 1992 کے بعد پہلی بار اس قسم کے طوفان کا سامنا ہے ۔ یہ سمندری طوفان جزائر ہوائی کی ساحلی پٹی کے قریب موجود ہے۔
130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے ساتھ اس سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بدترین صورت حال میں اس سمندری طوفان کے زیر اثر بگ آئی لینڈ پر 63 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بگ آئی لینڈ کے علاوہ مائوئی کائونٹی، اوآہو، کائوائی اور نیہائو کے علاقے طوفان سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔








