مظفرگڑھ کینال میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کے بعد 3 لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر نگرانی مسلسل سات روز سے دن رات سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی گئی ہے،ڈپٹی …
نہر میں گرنے والے 3 لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے سرچ آپریش 7ویں روز میں داخل،ریسکیو زرائع

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 16 اگست (اے پی پی):مظفرگڑھ کینال میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کے بعد 3 لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر نگرانی مسلسل سات روز سے دن رات سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر نگرانی جاری آپریشن کے دوران سونار سسٹم، ماہر غوطہ خوروں، ریسکیو اہلکاروں، ڈرون کیمروں اور دیگر دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا گیا،
سیف سٹی اتھارٹی کے ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی مختلف مقامات کی فضائی نگرانی کی گئی، جبکہ چھوٹی ذیلی نہروں اور آبی گزرگاہوں میں بھی پیدل سرچ آپریشن کیا گیا،ریسکیو اہلکاروں نے متعدد مرتبہ زنجیر بنا کر پانی میں سرچ آپریشن کیا، جبکہ سونار سسٹم کے ذریعے کینال کے مختلف حصوں میں زیرِ آب سرچنگ کی گئی،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم خود بھی ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور سونار سسٹم کے ذریعے جاری سرچ آپریشن کی نگرانی کی،اس مشکل اور حساس آپریشن میں واسا کوٹ ادو، ستھرا پنجاب کی ٹیموں، ریونیو اسٹاف، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی بھرپور معاونت فراہم کی مختلف مقامات پر پانی کی صورتحال، کینال کے بہاؤ اور ممکنہ سرچ پوائنٹس کا جائزہ لے کر آپریشن کا دائرہ مسلسل وسیع کیا گیا،
آپریشن کے دوران ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید، ریونیو اسٹاف، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سنانواں اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکار مسلسل فیلڈ میں موجود رہے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سے لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے تمام ممکنہ ذرائع، جدید آلات، انسانی وسائل اور ادارہ جاتی صلاحیتیں استعمال کی گئیں اور سرچ آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی، ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دن رات جاری رہنے والی کوششوں کا مقصد ہر ممکن طریقے سے لاپتہ افراد کا سراغ لگانا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے،
لواحقین نے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، مسلسل فیلڈ موجودگی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس میں جدید سونار سسٹم سے لے کر غوطہ خوروں، ڈرون نگرانی اور مختلف اداروں کی ٹیموں تک تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں اور صورت حال کے مطابق مزید ضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں،یاد رہے کہ سات یوم قبل ایک لوڈر رکشہ جس پر شادی میں شرکت کےلئے جانے والے 26 افراد سوار تھے،مظفرگڑھ کینال میں گر گیا تھا،جن میں سے 11 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا،جبکہ 12 لاشیں نکال لی گئی تھیں،3 لاپتہ افراد کی تلاس کےلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔








