وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر نیدرلینڈز کے جعلی وزٹ ویزا کا پتہ لگانے کے بعد سوات کے رہائشی کو آف لوڈ کر تے ہوئے یورپ جانے کے لیے سعودی عرب کوٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کرنے کی مشتبہ کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا ہے کہ مسافر …
ایف آئی اے کی کارروائی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہالینڈ کے جعلی ویزا پر سوات کا رہائشی آف لوڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر نیدرلینڈز کے جعلی وزٹ ویزا کا پتہ لگانے کے بعد سوات کے رہائشی کو آف لوڈ کر تے ہوئے یورپ جانے کے لیے سعودی عرب کوٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کرنے کی مشتبہ کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا ہے کہ مسافر کو 14 اگست کو ثانوی پروفائلنگ کے دوران ایئر بلیو کی پرواز PA-270 پر سعودی عرب جانے کی تیاری کے دوران روکا گیا۔
اہلکار نے کہا کہ سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ 18 پر چسپاں ہالینڈ کا وزٹ ویزا جعلی تھا، جس سے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک سے اس کے ممکنہ روابط کے بارے میں شبہات پیدا ہوئے۔مسافر کی ٹریول ہسٹری کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کا کئی بار سفر کر چکا ہے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے اس کے موبائل فون کی فرانزک جانچ اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش کار ڈیجیٹل شواہد کی جانچ پڑتال کریں گے تاکہ کسی بھی سہولت کار کی نشاندہی کی جا سکے جو مبینہ طور پر جعلی ویزے کا بندوبست کرنے یا سفر کی کوشش میں مدد کرنے میں ملوث تھے۔ اس حوالہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔







