چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت منیجر آپریشن قصور سرکل انجینئر احمد شہزاد چغتائی کی زیرِ نگرانی ڈی ایس یو لیسکو کی اسپیشل ٹیموں نے پھول نگر، چونیاں اور رورل ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔
لیسکو، بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں
لاہور۔16اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت منیجر آپریشن قصور سرکل انجینئر احمد شہزاد چغتائی کی زیرِ نگرانی ڈی ایس یو لیسکو کی اسپیشل ٹیموں نے پھول نگر، چونیاں اور رورل ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر65 بجلی کے میٹر اتارے گئے،25 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ15 لاکھ 70 ہزار روپے کی موقع پر ریکوری کی گئی۔
پھول نگر ڈویژن میں8 میٹر اتارے گئے اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ چونیاں ڈویژن میں16 میٹر اتار کر10 افراد کو گرفتار کیا گیا اور8 لاکھ50 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ اسی طرح رورل ڈویژن کی کھڈیاں ایسٹ سب ڈویژن میں31 میٹر اتارے گئے، 6 افراد گرفتار کیے گئے اور5 لاکھ50 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ۔ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں پی وی سی اور ملٹی کور کیبلز بھی قبضے میں لی گئیں جبکہ ڈیٹکشن بلز کا اجرا اور قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔








