واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی …
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 63 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 27 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار 300 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 74 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 37 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 93 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 800 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 45 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 400 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 49 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 400 کیوسک رہا۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ،منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1212.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.060 ملین ایکڑ فٹ اورچشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








