نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کوئٹہ نے خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے وائس پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
کوئٹہ، خاتون ٹیچر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کا وائس پرنسپل گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کوئٹہ نے خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے وائس پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
این سی سی آئی اے کوئٹہ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انکوائری آفیسر محمد طارق خان کی سربراہی میں عملے نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم گوہر خان ولد فضل کوگرفتارکرلیاہے ،ملزم نجی سکول میں وائس پرنسپل کے عہدے پر فائز ہے ،ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔








