ملک میں تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، کہیں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل

وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو: ملک میں تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، کہیں سیلاب کا خطرہ نہیں۔

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ ملک میں تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور کہیں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سید حسین طارق نے کہا کہ گزشتہ کچھ دہائیوں سے دریائے سندھ سمیت دیگر دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سے پنجاب اورسندھ میں نقصان ہوتا ہے، بھارت کی طرف سے بھی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیاجاتا ہے، اس پر وزیر بریف کریں۔وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا کہ زراعت اور عام لوگ جو سیلاب کی زد میں آتے ہیں وہ فکر مند ہوتے ہیں،انہیں آگاہی کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ سردست تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، تربیلا ڈیم میں بھی پانی استعداد کے مطابق ہے،سیلاب کی صورتحال نہیں، 550 فٹ تک پانی کا ذخیرہ ہے۔