تھائی سکول آف فارسٹ میں 98ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے 200 اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا
ایبٹ آباد،تھائی فارسٹ سکول کی 98ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ،200 اہلکار تربیت مکمل کرکے عملی میدان میں آگئے
ایبٹ آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):تھائی سکول آف فارسٹ میں 98ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے 200 اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب میں صوبائی مشیر جنگلات پیر مصور خان،محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی مشیر جنگلات نے بتایا کہ 14 اگست کے موقع پر صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم محکمہ جنگلات،مختلف تنظیموں اور عوام کے تعاون سے 90 ہزار افراد نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ہدف سے بڑھ کر 17 لاکھ 92 ہزار پودے لگائے۔
اس موقع پر پرنسپل و کنزرویٹر فارسٹ طارق شاہ نے بتایا کہ تھائی سکول آف فارسٹ محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاروں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اب تک 4 ہزار سے زائد فارسٹ افسران و اہلکار یہاں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں،پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران تربیت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔









