پانچ رکنی قومی ٹین پن ٹیم 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پانچ رکنی قومی ٹین پن ٹیم 25ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ، انڈونیشیا میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پانچ رکنی قومی ٹین پن ٹیم 25ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ، انڈونیشیا میں شروع ہو گی ۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ پانچ رکنی ٹیم چار بوائز اور ایک گرلز کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ بوائز کھلاڑیوں میں اعزاز الرحمن، علی نعمان، سبحان ارسلان اور ارمغان جبکہ گرلز کیٹیگری میں الینا امجد شامل ہیں۔

5 رکنی قومی ٹیم 21 اگست کو جکارتہ روانہ ہوگی۔ 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 21 سے 30 اگست تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لڑکے اور لڑکیاں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

 

مزید خبریں