ریلوے انتظامیہ کاساندل ایکسپریس کو 21اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے انتظامیہ نے ساندل ایکسپریس کو 21اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6 بجکر 30 منٹ روانہ ہو کر خانیوال

لاہور۔18اگست (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے ساندل ایکسپریس کو 21اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6 بجکر 30 منٹ روانہ ہو کر خانیوال،شور کوٹ، جھنگ صدر اور شاہین آباد سے ہوتی ہوئی دوپہر1 بج کر 20 منٹ پر سرگودھاپہنچے گی۔

اسی طرح (140dn ساندل ایکسپریس سہ پہر 3بجکر 35 پر سرگودھا سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 10بج کر 25 منٹ پرملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ یہ ٹرین نو اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔

مزید خبریں