ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ہیومن سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون ساہیوال سرکل نے کارروائی کرکے ہیومن سمگلنگ میں ملوث ملزم صداقت علی کو گرفتار کرلیا
ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ہیومن سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون ساہیوال سرکل نے کارروائی کرکے ہیومن سمگلنگ میں ملوث ملزم صداقت علی کو گرفتار کرلیا۔ملزم صداقت علی ولد لیاقت علی سکنہ 50-SP عارفوالا، ضلع پاکپتن پر الزام ہے کہ اس نے شکایت کنندہ سے اٹلی کے لیے روزگار اور ویزے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔رقم لینے کے باوجود ملزم نے نہ تو وعدے کے مطابق ویزا/روزگار کا انتظام کیا اور نہ ہی شکایت کنندہ کو رقم واپس کی۔
ملزم کو ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش اور چھاپے جاری ہیں۔ ملزم کیخلاف کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل ساہیوال کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔







