نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں پر بات چیت کی۔ ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آئندہ وزراءِ خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو رواں ماہ کے آخر میں استنبول میں منعقد ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی.