دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 54 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 54 ہزار100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک اور چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 73 ہزار کیوسک اور اخراج 47 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 46 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 38 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 2 ہزار 200 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 15 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 68 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 68 ہزار 900 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 41 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 98 ہزار 900 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 100 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 45 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 900 کیوسک رہا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1213.15 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.105 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔