پاکستان نے شام کے صوبہ ادلب میں ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی افواج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے
پاکستان کی شام کے ایئر بیس پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان نے شام کے صوبہ ادلب میں ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی افواج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ دفتر خارجہ سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر ملک شام کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی بار بار خلاف ورزیوں کے خاتمے اور خطے میں اس کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات پر اسے جوابدہ ٹھہرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔








