"اقوام متحدہ کے دفتر برائے منصوبہ جاتی خدمات کے وفد کا شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹیٹیوٹ کا دورہ، طبی و ہنگامی سہولیات کا جائزہ”
اقوام متحدہ کے وفد کا شہید بے نظیر بھٹوٹراما اینڈ ایمرجنسی ریسپانس انسٹیٹیوٹ کا دورہ، طبی شعبہ جات کا جائزہ
کوئٹہ۔ 20 اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے دفتر برائے منصوبہ جاتی خدمات کے وفد نے جمعرات کو شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔
وفد میں کنٹری منیجر جینیفر اینکروم اور انفراسٹرکچر اسپیشلسٹ فیونالاتابو پارٹنرشپس آفیسر جہانگیر اشرف، شامل تھیں۔ٹراما سینٹر پہنچنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر شاہد ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر جہانگیر گل، جنرل سرجن ڈاکٹر شکیل اکبر، نیوروسرجن ڈاکٹر نادیہ بنارس، ڈاکٹر لیلی زیب اور ڈاکٹر قدیر بلوچ نے وفد کا استقبال کیا۔دورہ کے دوران وفد نے ٹراما سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں ایمرجنسی، ٹراما کیئر، آپریشن تھیٹرز، تشخیصی سہولیات اور دیگر اہم طبی شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وفد کو ٹراما سینٹر کے جدید انفراسٹرکچر، ٹراما و ایمرجنسی سروسز، مریضوں کی دیکھ بھال اور مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سےبریفنگ دی گئی۔وفد نے ٹراما سینٹر میں جاری طبی سرگرمیوں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ٹراما و ایمرجنسی خدمات کا مشاہدہ کیا۔









