بھکر پولیس کا گندم اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 300 گٹو سے لدی ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی

ڈی پی اوبھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر بھکر پولیس نے گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 300 گٹو گندم سے لدی ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی

بھکر۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈی پی اوبھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر بھکر پولیس نے گندم کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 300 گٹو گندم سے لدی ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی۔

انچارج ریورائن چیک پوسٹ بھرمی نواب سب انسپکٹر ڈاکٹر محمد اکرام معہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو روک کر پولیس تحویل میں لے لیا، جو غیر قانونی طور پر صوبہ پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخوا منتقل کی جا رہی تھی۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ گندم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی بھکر پولیس کی گندم کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔