صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، ملتان میں میٹ شاپ اور ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے چار من مضر صحت گوشت اور 40 کلو ممنوعہ اجزا تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ساڑھے 4 من مضر صحت گوشت، 40 کلو ممنوعہ اجزا تلف

مزید خبریں
ملتان۔ 21 اگست (اے پی پی):صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، ملتان میں میٹ شاپ اور ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے چار من مضر صحت گوشت اور 40 کلو ممنوعہ اجزا تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق کارروائیاں سمیجہ آباد، رحمان پورہ اور 17 کسی بدھلہ روڈ پر کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے باسی اور بدبودار گوشت برآمد کیا گیا جسے ویٹرنری ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد انسانی استعمال کے لیے ناقابل استعمال قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کے پروڈکشن ایریا سے ایکسپائری رنگ اور ممنوعہ اجزا برآمد ہونے پر یونٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ برآمد شدہ ممنوعہ اجزا تلف کر دیے گئے۔ڈی جی نے کہا کہ فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور شہریوں کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔







