ریسکیو1122پشاور نے گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا

پشاور کے علاقہ شامی روڈ سٹریٹ نمبر ٹومیں گھر میں لگی آگ پر ریسکیو1122 نے قابو پالیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر فائٹرز ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقے سے25 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔فوری طور پر آگ لگنے کی …

پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):پشاور کے علاقہ شامی روڈ سٹریٹ نمبر ٹومیں گھر میں لگی آگ پر ریسکیو1122 نے قابو پالیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر فائٹرز ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقے سے25 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔